بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ،13سالہ لڑکی شہید،والدہ اور بھائی شدید زخمی

بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ،13سالہ لڑکی ...
بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ،13سالہ لڑکی شہید،والدہ اور بھائی شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے 13 سالہ لڑکی شہید جبکہ بچی کی والدہ اور 12 سالہ بھائی شدید زخمی ہوگئے ۔ پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی،بھارتی فوج نے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات شہری آبادی کونشانہ بنایا،فائرنگ سے بیدوری سیکٹر کے مینسر گاوَں کی 13 سالہ لڑکی اقرا شبیر شہید ہوگئی جبکہ بچی کی والدہ اور 12 سالہ بھائی شدید زخمی ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا