بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا بڑا آپریشن ترتیب دیدیا گیا، ایک ہفتے میں کتنے لوگوں کو واپس لایاجائے گا؟ تعداد سامنے آگئی

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا بڑا آپریشن ...
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا بڑا آپریشن ترتیب دیدیا گیا، ایک ہفتے میں کتنے لوگوں کو واپس لایاجائے گا؟ تعداد سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) پی آئی اے نے اگلے ایک ہفتے کے دوران بہت بڑا فضائی آپریشن ترتیب دے دیا جس کے تحت 25 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کو وطن پہنچایا جائے گا۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق بیرون ملک محصور پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے تناظر میں پی آئی اے کے دفاتر پر وطن واپسی کے لیے مسافروں کا بے پناہ دباو¿ ہے، پروازیں دفاتر، ایجنٹس یا ویب سائٹ کے ذریعے منٹوں کے اندر بک ہوجاتی تھیں اور زیادہ تر لوگ ٹکٹ حاصل کرنے سے رہ جاتے تھے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے حکومت پاکستان سے اضافی افراد کو واپس لانے کے لیے اجازت مانگ لی، اگلے ایک ہفتے کے دوران پی آئی اے نے بہت بڑا فضائی آپریشن ترتیب دے دیا ہے، ایک ہفتے کے دوران پی آئی اے سعودی عرب سے 10 ہزار جبکہ متحدہ عرب امارات سے 15 ہزار افراد کو وطن واپس لے کر آئے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق 25 ہزار سے زائد مسافر خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس آئیں گے، ساری خصوصی پروازیں پاکستان سے خالی جائیں گی، پی آئی اے نے اتنی تعداد میں پروازیں اس لیے لگائی ہیں تاکہ ٹکٹیں آرام سے سب کو دستیاب ہوسکیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے دفاتر زیادہ تر جگہوں پر لاک ڈاو¿ن کی مقامی حکومتوں کی ہدایات کے باعث بند ہیں، ٹکٹیں پاکستان میں پی آئی اے کے دفاتر، ویب سائٹ یا ایجنٹوں سے حاصل کی جاسکتی ہیں، امید کرتے ہیں کہ زیادہ تر پاکستانی ان پروازوں کے ذریعے وطن واپس آجائیں گے اور دباؤ کم ہو جائے گا۔