ن لیگ نے پاکستان کی ہستی بستی معیشت کوگرہن زدہ کر دیا،فیاض الحسن چوہان

ن لیگ نے پاکستان کی ہستی بستی معیشت کوگرہن زدہ کر دیا،فیاض الحسن چوہان
ن لیگ نے پاکستان کی ہستی بستی معیشت کوگرہن زدہ کر دیا،فیاض الحسن چوہان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نون لیگ نے پاکستان کی ہستی بستی معیشت کوگرہن زدہ کر دیا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن بالخصوص نون لیگ کا بجٹ پر واویلا سمجھ سے بالاتر ہے، لیگی قائدین کو اپنے ادوار کے بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسوں پر بھی نظر ڈالنی چاہئے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ 2015 اور 2016 میں لیگی حکومت نے دو درجن سے زائد سروسز پر ٹیکس لگائے،2017 اور 2018 میں نون لیگ نے سروسز پر سیلز ٹیکس کی شرح میں 84 فیصد اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے اپنے ادوار میں کم آمدن والے طبقے پر زیادہ ٹیکس لگایا جبکہ بزدار حکومت نے 20 سے زیادہ سروسز پر ٹیکس میں چھوٹ دی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں کسی قسم کا نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -