"سورج گرہن میں لوگ نماز پڑھتے ہیں لیکن ہمارے گاؤں کی ۔ ۔ ۔" سوشل میڈیا صارف نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

"سورج گرہن میں لوگ نماز پڑھتے ہیں لیکن ہمارے گاؤں کی ۔ ۔ ۔" سوشل میڈیا صارف نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت آج دنیا کے مختلف ممالک میں سورج گرہن دیکھا جا رہا ہے۔ اس حوالےسے کچھ  مساجد میں خصوصی  نماز کاانعقاد بھی کیاگیا ہے تاہم اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا صارف نے حیران انکشاف کیا ہے کہ ان کے گاوں کی تمام مساجد سورج گرہن کے موقع پر چندہ اکٹھا کررہی ہیں۔

عبدالباسط نامی صارف نے اپنے فیس بک پر پوسٹ کیا ہے کہ "سورج گرہن میں لوگ نماز پڑھتے ہیں ہمارے گاؤں کی ساری مساجد میں چندہ جمع ہو رہا ہے"

عبدالباسط کی فیس بک پروفائل کے مطابق وہ ایک نجی ٹی وی میں پروڈیوسر ہیں۔ ان کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اختر علی نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ "کیونکہ  صرف فنڈز جمع کرنے کے لیے ہی ہیں اور نماز خسوف سے لاعلم ہیں، ا ن کے لیے دعاکریں اور ان کی بہتری کے لیے دعاکریں"

ایک اور صارف فیض اللہ ناصر نے لکھا کہ "چونکہ اس موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھنے اور صدقہ دینے؛ دونوں کا حکم فرمایا ہے۔ اس لیے جو لوگ صدقہ دینا چاہیں، ان کی سہولت کے لیے بیٹھے ہوں گے"۔

عاصم فاروق نامی شخص نے تجویز دی کہ "تو آپ جا کر مسجد نماز پڑھیں اور چندے کے ساتھ نماز کے بارے میں بتائیں تاکہ لوگوں کو پتہ چلے"۔

خیال رہے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سورج گرہن اس وقت جاری ہے تاہم پاکستان میں اس کا عروج گزر چکا ہے اور مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے کے بعد ختم ہو جائے گا۔پاکستان کے بیشتر علاقوں میں یہ گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -