وفاقی وزارت تعلیم نے سکول کھولنے سے متعلق صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں

وفاقی وزارت تعلیم نے سکول کھولنے سے متعلق صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں
وفاقی وزارت تعلیم نے سکول کھولنے سے متعلق صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزارت تعلیم نے سکول کھولنے کے حوالے سے صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں، حتمی فیصلہ دو جولائی کو بین الصوبائی وزرا کانفرنس میں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی حکومت سکول کھولنے سے متعلق صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں، سکول ابتدائی طور پر ٹرائل کی بنیاد پر کھولنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ صوبوں کو کہا گیا ہے کہ وہ 23 جون تک تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اپنی تجاویز بھجوا دیں۔ طلبہ اور استاتذہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تمام اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔
وفاق نے دو جولائی کو بین الصوبائی وزرا کانفرنس بھی طلب کر لی۔ کانفرنس میں سکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق فیصلہ ہو گا۔

مزید :

قومی -