"میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے معاف کردیں" حمزہ علی عباسی نے معذرت کرلی

"میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے معاف کردیں" حمزہ علی عباسی نے معذرت کرلی

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے چاہنے والوں سے معافی مانگتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر  حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’میں اپنے پیغام کے لیے اس پلیٹ فارم کا استعمال اس لیے کر رہا ہوں تاکہ میرے آواز ہر ایک تک پہنچے،میں ہر اُس شخص سے معافی مانگنا چاہتا ہوں جس کو میں نے ماضی میں اپنے فعال یا الفاظ سے تکلیف دی ہوں۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے معاف کردیں، مجھے بہت افسوس ہے کہ میری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک ٹوئٹ معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ دوسروں کے ساتھ، اپنے خاندان والوں کے ساتھ، کمزور اور غریبوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کریں۔

اُنہوں نے لکھا تھا کہ ایماندار ی اور سچائی کو اپنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے کسی بھی اقدام اور آپ کی زبان سے نکلے الفاظ سے دوسرے لوگ محفوظ رہیں، زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کریں اور ہم سب یہ جانتے ہیں کہ انسان کی حقیقی زندگی اُس کی موت کے بعد ہی شروع ہوتی ہے۔

مزید :

تفریح -