کورونا سے 3500 افراد جاں بحق ہو چکے ،جاں بحق 70سے75فیصدافراد پہلے کسی بیماری میں مبتلا تھے،ظفرمرزا

کورونا سے 3500 افراد جاں بحق ہو چکے ،جاں بحق 70سے75فیصدافراد پہلے کسی بیماری میں ...
کورونا سے 3500 افراد جاں بحق ہو چکے ،جاں بحق 70سے75فیصدافراد پہلے کسی بیماری میں مبتلا تھے،ظفرمرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ 3500افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ،جاں بحق 70سے75فیصدافراد پہلے کسی بیماری میں مبتلا تھے۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس سے بچاوَ کیلئے5چیزوں کا خیال رکھنا ہے، ماسک کولازمی قراردےدیاگیاہے،کورونا سے بچاوَ کیلئے ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے،ایک دوسرے سے کم ازکم 6 فٹ کافاصلہ اختیار کریں،ہاتھوں کو 20سیکنڈ تک بار بار دھونا انتہائی ضروری ہے،گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں،ہاتھوں کوباربار دھویا اورسینی ٹائزکیاجائے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ 3500افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے،72فیصد جاں بحق افراد کی عمر50سال سے زیادہ تھی، جاں بحق تقریباً ڈھائی ہزار افراد کی عمر50سال سے زیادہ تھی،جاں بحق 70سے75فیصدافراد پہلے کسی بیماری میں مبتلا تھے،کوروناسے جاں بحق افرادکوبلڈپریشر،ذیابیطس یادل کاعارضہ تھا۔
انہوں نے کہاکہ بزرگ افرادمیں وائرس کاامکان زیادہ ہے،کورونا وائرس کے دوران بزرگ افراد کاخاص خیال رکھنا ہے،بزرگ افرادٹیلی میڈیسن سے استفادہ کرسکتے ہیں،بزرگ افراد کیلئے گائیڈلائنزمحکمہ صحت کی ویب سائٹ پرموجود ہیں ۔