پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر خاتون کے رشتے داروں کا حملہ، شوہر قتل ، خاتون اغوا لیکن پھر ایسا کام ہوگیا کہ اغوا کاروں کو ہی ہسپتال داخل کروانا پڑگیا

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر خاتون کے رشتے داروں کا حملہ، شوہر قتل ، خاتون ...
پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر خاتون کے رشتے داروں کا حملہ، شوہر قتل ، خاتون اغوا لیکن پھر ایسا کام ہوگیا کہ اغوا کاروں کو ہی ہسپتال داخل کروانا پڑگیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں ناردرن بائی پاس پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر خاتون کے رشتے داروں نے حملہ کر دیا، جنہوں نے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور خاتون کو اغواء کر لیا۔

پولیس نے مقابلے کے بعد دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے خاتون کو بازیاب کرا لیا ہے۔پولیس کے مطابق گلشنِ معمار ناردرن بائی پاس پر 2 مسلح ملزمان ایک گھر میں داخل ہوئے اور خاتون کو اغواء کرنے کی کوشش کی جس پر خاتون کے شوہر نے مزاحمت کی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کو 15 پر واقعے کی اطلاع ملی تو گشت پر مامور پولیس موبائل نے ملزمان کا تعاقب کیا۔پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان سیف اللّٰہ اور ظہور کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے خاتون کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، فائرنگ سے 2 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ملزمان نے فائرنگ کر کے پسند کی شادی کرنے والے شخص سراج کو قتل کر دیا اور اس کی بیوی کو اغواء کر کے فرار ہونے لگےتھے۔

زخمی شہریوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ زخمی ملزمان کو پولیس تحویل میں طبی امداد دی گئی۔بازیاب ہونے والی خاتون نے پولیس کو بتایا ہے کہ مقتول سراج کے ساتھ اس نے پسند کی شادی کی تھی، زخمی حالت میں گرفتار دونوں ملزمان اس کے کزن ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -