سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر طاہر علی جاوید کورونا میں مبتلا

سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر طاہر علی جاوید کورونا میں مبتلا
سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر طاہر علی جاوید کورونا میں مبتلا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ پنجاب کے سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر طاہر علی جاوید کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق سابق وزیر صحت ڈاکٹر طاہر علی جاوید لاہور کے جناح ہسپتال میں داخل ہیں۔سابق وزیر صحت کے اہل خانہ نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہر علی جاوید میں 18جون کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

اہل خانہ کی جانب سے عوام سے ڈاکٹر طاہر جاوید کی صحتیابی کےلئے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -