"ابھی ترین کی صرف لینڈ کرورز واپس کی ہے باقی۔۔۔" چینی انکوائری رپورٹ پر سینیر صحافی کامران خان اور ارشد وحید چودھری آمنے سامنے آگئے

"ابھی ترین کی صرف لینڈ کرورز واپس کی ہے باقی۔۔۔" چینی انکوائری رپورٹ پر سینیر ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی انکوائری رپورٹ پر سینیر صحافی کامران خان اور ارشد وحید چودھری آمنے سامنے آگئے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کامران خان نے وزیراعظم کو سراہا تھا ارشد وحید کا جواب بھی آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کامران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ تمام پاکستانیوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے تاریخی کامیابی ملنے پر بہت مبارک ہو۔ ا نہوں نے کہاتمام پاکستانیوں اور عمران خان کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد آپ پاکستانی سیاستدانوں کے پسندیدہ چینی کے کاروبار کے خلاف کیس جیت گئے شریف چوہدری بختیار ترین زرداری چہیتے اپنا متحدہ کیس ہار گئے۔ عمران خان اب شوگر کمیشن رپورٹ کو انجام تک پہنچائیں اور قیمتیں بڑھانے کے لیے جمع ہونے والے گٹھ جوڑکا قلع قمع کردیں۔ انہوں نے کہا یہ بہت بڑی پیشرفت ہے کیونکہ پاکستان کے تمام بڑے اس کاروبار سے جڑے ہوئے ہیں اور اس کا فیصلہ ہونے سے پاکستانیوں کو براہ راست فائدہ ہوگا۔

کامران خان کی جانب سے کی گئی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ارشد وحید چودھری نے کہا خان صاحب وزیر اعظم کو مبارک باد پیش کرنے سے پہلے ان سے مشاورت کر لیتے کیونکہ ابھی ترین کی صرف لینڈ کروزر واپس کی ہے باقی احسانات کی واپسی کا مطلب آپ سے زیادہ بہتر کون جان سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -