” ہیپی برتھ ڈے بینظیر “ سنتھیا رچی نے بینظیر کی سالگر ہ پر سب سے حیران کن پیغام جاری کر دیا

” ہیپی برتھ ڈے بینظیر “ سنتھیا رچی نے بینظیر کی سالگر ہ پر سب سے حیران کن ...
” ہیپی برتھ ڈے بینظیر “ سنتھیا رچی نے بینظیر کی سالگر ہ پر سب سے حیران کن پیغام جاری کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف امریکی بلاگر نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید اور پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت پر نہایت سنگین ترین الزامات عائد کیے جس کے بعد اب اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز ہو چکاہے تاہم سنتھیا نے پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کے خلاف مقدمہ کیلئے ہونے والے اخراجات کیلئے اپنے چاہنے والوں سے چندہ بھی مانگا ۔

تاہم اب اچانک سے سنتھیا ڈی رچی نے بینظیر بھٹو کی آ ج 67 ویں سالگرہ پر نہایت حیران کن پیغام جاری کر کے سب کو دنگ کر دیاہے ۔ پیپلز پارٹی آج اپنی لیڈر کی 67 ویں سالگرہ منا رہی ہے تاہم اس حوالے سے کورونا وائرس کے باعث کسی بڑی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا ۔

سنتھیا ڈی رچی نے بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم جو کہ بہت سے لوگوں کی یادوں میں زندہ ہیں ، بینظیر بھٹو کو سالگر مبارک ۔“

سنتھیا ڈی رچی کے پیغام پر کراچی میں مقیم یہودی برادری سے تعلق رکھنے والے ” فشل بینک ہالڈ “ نے شکریہ ادا کیا جس پر سنتھیا ڈی رچی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” بی بی نے پاکستان میں شیشے کی چھت توڑی ، جو کہ امریکہ میں ہونا ابھی باقی ہے ، میں ہمیشہ اس کا ذکر اس وقت کرتی ہوںجب میں غیر ملکیوں کے سامنے پاکستان کا دفاع کرتی ہوں ،مجھے امید ہے کہ ایک روز میں آپ کی کمیونٹی کا دورہ کروں گی تاکہ آپ کی پاکستان میں زندگی اور ایمان کے بارے میں مزید جان سکوں ۔“

سنتھیا ڈی رچی کے جواب پر فشل نے پیغام جاری کرتے ہوئے سنتھیا کو دعوت دی اور کہا کہ ”آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں میں کراچی میں کورنگی کے علاقے میں رہتا ہوں ۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -