صوبہ سندھ میں درندہ صفت شخص نے اولاد نہ ہونے پر بیوی کے جسم کے ناز ک حصے پر گرم استری لگا دی اور پھر۔۔افسوسناک خبر

صوبہ سندھ میں درندہ صفت شخص نے اولاد نہ ہونے پر بیوی کے جسم کے ناز ک حصے پر گرم ...
صوبہ سندھ میں درندہ صفت شخص نے اولاد نہ ہونے پر بیوی کے جسم کے ناز ک حصے پر گرم استری لگا دی اور پھر۔۔افسوسناک خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) روہڑی میں شوہر نے اولاد نہ ہونے پر استری سے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا چہرہ جلانے کی کوشش کی تاہم خاتون کے چہرے کا کچھ حصہ متاثر ہوا۔
مقامی اخبار ” جنگ “ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ روہڑی کے قریب مراد شاہ کے علاقے میں پیش آیا، پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نسرین نے بتایا ہے کہ اس کا شوہر شیرالدین اولاد نہ ہونے پر اس پر تشدد کرتا ہے اور اس نے گرم استری سے اسے جلانے کی کوشش کی اور چہرے پر استری لگائی جس سے چہرے کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہے، پولیس نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے ایس ایچ او تھانہ روہڑی یاسر کھوسو کے مطابق میاں بیوی کے درمیان اکثر آپس میں جھگڑا ہوتا ہے اور پھر صلح ہوجاتی ہے پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -