"باپ کو اپنی ذات کی نہیں, دوسری کال کوٹھڑی میں پڑی بیٹی کی فکر ہے" مریم نواز نے بھی پیغام جاری کردیا

"باپ کو اپنی ذات کی نہیں, دوسری کال کوٹھڑی میں پڑی بیٹی کی فکر ہے" مریم نواز نے ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھرمیں آج فادرز ڈے  منایا جارہاہے اور اس موقع پر مریم نواز نے بھی پیغام جاری کردیا جبکہ جیل کے دنوں میں والد کی طرف سے ملنے والی چٹھی بھی شیئرکردی۔

سوشل میڈیا پر مریم نواز نے لکھا کہ " میرے لئے ہر دن ہی #FathersDay  ہے مگر آج کے دن اس چھوٹے سے خط سے بڑا کوئی tribute نہیں۔ کہ ایک انتقام سے دوسرے انتقام کی طرف جاتے ہوئے بھی باپ کو اپنی ذات کی نہیں, دوسری کال کوٹھڑی میں پڑی بیٹی کی فکر ہے۔ ایسے والد پر قربان کرنے کے لئے ایک زندگی بہت کم ہے!"

اس ٹوئیٹ کیساتھ مریم نواز نے ایک چٹھی بھی شیئرکی ، لفافے پر صرف مریم بیٹی لکھا ہے جبکہ چٹھی پر 11 اکتوبر 2019 لکھا واضح پڑھا جاسکتا ہے ۔ چٹھی پر لکھا ہے کہ " ڈیئرمریم بیٹی ، مجھے نیب والے چوہدری شوگر ملز کیس میں آج لے جارہے ہیں، اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کے لیے آسانیاں فرمائے،  اپنا خیال رکھنا اور گھبرانا مت، اللہ بہت رحم فرمائے گا، میری دعائیں ، آپ کیساتھ ہیں، اللہ حافظ، ابو"

مزید :

ڈیلی بائیٹس -