ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پاکستانی نوجوان جاں بحق

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پاکستانی نوجوان جاں بحق
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پاکستانی نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد ،میں 17 سالہ نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے حادثاتی طور پر جاں بحق ہوگیا۔نوجوان کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی اور وہ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا تھا۔نجی نیوز چینل کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اسلحہ استعمال کرکے ویڈیو بنارہا تھا کہ اپنی ہی گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان جو اسلحہ استعمال کررہا تھا اسکے بارے میں فی الحال پتہ نہیں چل سکا کہ وہ قانونی تھا یا غیر قانونی۔