وزیر اعظم کا عظیم باکسر محمد علی کو خراج عقیدت

وزیر اعظم کا عظیم باکسر محمد علی کو خراج عقیدت
وزیر اعظم کا عظیم باکسر محمد علی کو خراج عقیدت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے عظیم باکسر محمد علی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا " میری نگاہ میں وہ عظیم ترین کھلاڑی تھا، محض اس لئے نہیں کہ وہ قابل، ذہین اور نڈر تھا بلکہ اس لئے کہ اس کے اعتقادات مادی حصار سے آزاد ہوگئے اور وہ ایمان کی حد تک اس حقیقت کو پا گیا کہ جانوروں کے برعکس انسانوں کا وجود ایک مقصدِ عظیم سے جڑا ہوا ہے۔"

محمد علی مرحوم کی شخصیت کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مصائب و آلام کے دور میں اپنے عقائد کی آبیاری کیلئے اس نے بطور کھلاڑی اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے بہترین ایام اور پرکشش آمدن کو قربان کیا۔ اسکی قوت اور حوصلہ آج بھی دنیا بھر میں لوگوں کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔

مزید :

قومی -کھیل -