”بھارت سے پیسے لینے کا معاملہ درست ہے “ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما محمد انور نے تہلکہ خیز انکشافات کردیے

”بھارت سے پیسے لینے کا معاملہ درست ہے “ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما محمد ...
”بھارت سے پیسے لینے کا معاملہ درست ہے “ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما محمد انور نے تہلکہ خیز انکشافات کردیے

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما محمد انور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جماعت کا بھارت سے رقم لینے کا معاملہ حقیقت ہے، بھارتی حکومت سے پیسے لے کر ہمیشہ پارٹی قیادت کو دیے، بھارت سے لی گئی رقم کا ایک روپیہ بھی زندگی بھر اپنی ذات پر خرچ نہیں کیا۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق محمد انور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت سے تعلقات کے حوالے سے صرف مجھے الزام دینا سراسر غلط ہے، 90 کی دہائی کی ابتدا میں ندیم نصرت نے بھارتی سفارت کار سے میری ملاقات کرائی، بھارتی سفارت کار سے پارٹی کے حکم پر وسطی لندن میں ملاقات کی تھی۔ان کا کہناہے کہ میرا ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل سے کسی بھی قسم کا تعلق نہیں ہے، ڈاکٹر عشرت العباد کو بھی ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات میں شامل کرنا چاہیے، عشرت العباد کے ایم آئی سکس کے حوالے سے میری تصاویر کے بارے میں دعویٰ بے بنیاد ہے۔سابق رہنما ایم کیو ایم لندن نے کہا کہ میرے والد نے پاکستان کے لیے جیل کاٹی، سسر بانیان پاکستان میں شامل تھے، حقائق سامنے لانے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہوں، ہمیشہ پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کی۔

مزید :

قومی -