آدمی کی کورونا سے موت، آخری رسومات کے دوران اس کے 2 بھائی بھی چل بسے

آدمی کی کورونا سے موت، آخری رسومات کے دوران اس کے 2 بھائی بھی چل بسے
آدمی کی کورونا سے موت، آخری رسومات کے دوران اس کے 2 بھائی بھی چل بسے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک شخص کی کورونا سے ہلاکت ہوئی تو آخری رسومات کے موقع پر اس کے 2 بھائی بھی پراسرار طور پر چل بسے۔

ہفتہ کے روز جموں کے جی ایم سی ہسپتال میں کورونا کے ایک مریض کی موت واقع ہوئی۔ ایس او پیز کے مطابق مرنے والے مریض کی آخری رسومات کیلئے محکمہ صحت کے کچھ لوگ آئے ، جبکہ مریض کے 4 رشتہ داروں کو آخری رسومات میں شمولیت کی اجازت دی گئی۔

جس وقت آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں اسی وقت کورونا سے مرنے والے شخص کے 2 بھائی بیہوش ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے دونوں کی موت کی تصدیق کردی۔ پراسرار طریقے سے 2 بھائیوں کی موت کے خلاف لواحقین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کی پر اسرار موت کی تحقیقات کی جائیں۔