نوجوان لڑکوں نے کھیل کے دوران مادہ ہنس کے انڈے توڑ دیے، ماں بیچاری صدمے سے مر گئی

نوجوان لڑکوں نے کھیل کے دوران مادہ ہنس کے انڈے توڑ دیے، ماں بیچاری صدمے سے مر ...
نوجوان لڑکوں نے کھیل کے دوران مادہ ہنس کے انڈے توڑ دیے، ماں بیچاری صدمے سے مر گئی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) کچھ نوجوان لڑکوں نے کھیل کے دوران اینٹیں مار کر ایک مادہ ہنس کے انڈے توڑ دیے، جس سے ماں اتنی دلبرداشتہ ہوئی کہ صدمے سے ہی مر گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مادہ ہنس کے انڈے توڑنے کا واقعہ برطانوی شہر مانچسٹر کے قریب ایک جزیرے پر پیش آیا جہاں کچھ نوجوانوں نے ہنس کے گھونسلے پر اینٹیں اور پتھر پھینکے جس سے اس کے سارے انڈے ٹوٹ گئے۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ مادہ ہنس کے 6 انڈے تھے جن میں سے 5 ٹوٹ گئے اور صرف ایک ہی باقی بچا تھا۔  اپنے بچوں کے پیدا ہونے سے پہلے ہی مارے جانے کے باعث نر ہنس گھونسلے سے اڑا اور کبھی واپس نہیں آیا۔ اپنے ساتھی اور بچوں کے کھودینے کے غم میں مادہ ہنس نے اپنے گھونسلے میں ہی صدمے سے دم توڑ دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہنس اکثر اپنے ساتھی کو کھودینے کے بعد صدمے سے مرجاتے ہیں کیونکہ ایک بار ملنے والے ہنسوں کا جوڑا ساری زندگی ایک ساتھ رہتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -