”کورونا کی زیادہ ٹیسٹنگ ہو گی تو زیادہ لوگ سامنے آئیں گے ،برائے کرم ٹیسٹنگ کم کریں“امریکی صدر کا انوکھا بیان سامنے آگیا

”کورونا کی زیادہ ٹیسٹنگ ہو گی تو زیادہ لوگ سامنے آئیں گے ،برائے کرم ٹیسٹنگ ...
”کورونا کی زیادہ ٹیسٹنگ ہو گی تو زیادہ لوگ سامنے آئیں گے ،برائے کرم ٹیسٹنگ کم کریں“امریکی صدر کا انوکھا بیان سامنے آگیا

  

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کووڈ 19 ٹیسٹنگ کو کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'یہ دو دھاری تلوار' ہے جس کی وجہ سے مزید کیسز منظر عام پر آرہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اوکلاہوما کے علاقے تلسا میں ایک انتخابی ریلی میں کورونا وائرس کے وبائی امراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک امریکا میں ڈھائی کروڑ افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے جو دوسرے ممالک سے کہیں زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 'جب تک کورونا ٹیسٹنگ ہوتی رہے گی تو کیسز منظر عام پر آتے رہیں گے اس لیے میں نے اپنے لوگوں سے کہا کہ براہ کرم کورونا ٹیسٹنگ کو کم کریں۔انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے نسل پرست زبان کا استعمال کیا اور وائرس کو 'کنگ فلو' قرار دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تاریخ میں کسی وائرس کے اتنے نام نہیں ہوں گے، میں ایسے 'کنگ فلو' کا نام دے سکتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ 'میں 19 مختلف نام دینے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔امریکی صدر کی جانب کورونا ٹیسٹنگ میں کمی لانے سے متعلق سوال کے جواب میں وائٹ ہاوس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'ٹرمپ یہ بات مزاق میں کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ 'وہ بالکل مذاق کر رہے تھے، ہم کورونا ٹیسٹنگ میں سب سے آگے ہیں اور اب تک ڈھائی کروڑ لوگوں کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -