”جس دن ہم اپوزیشن میں آگئے تو ۔۔۔“سردار اختر مینگل نے ایسی بات کہہ دی کہ حکومت کی پریشانی مزید بڑھ جائے

”جس دن ہم اپوزیشن میں آگئے تو ۔۔۔“سردار اختر مینگل نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
”جس دن ہم اپوزیشن میں آگئے تو ۔۔۔“سردار اختر مینگل نے ایسی بات کہہ دی کہ حکومت کی پریشانی مزید بڑھ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ جس دن ہم حزب اختلاف میں آگئے تو صحیح اپوزیشن کرکے چلائیں گے۔اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ذاتی تعلق ہے، جے یو آئی کے ساتھ بلوچستان میں اپوزیشن میں ہیں۔اخترمینگل سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اپوزیشن کا حصہ بن گئے ہیں؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ بات چیت چل رہی ہے، اپوزیشن کے ساتھ نزدیکیاں بڑھ رہی ہیں۔اختر مینگل کا کہنا تھا کہ جس دن ہم اپوزیشن میں آگئے تو صحیح اپوزیشن کرکے چلائیں گے۔

مزید :

قومی -