فراڈ کرکے غائب ہونے والی عائشہ ثنا کو بڑا جھٹکا لگ گیا

فراڈ کرکے غائب ہونے والی عائشہ ثنا کو بڑا جھٹکا لگ گیا
فراڈ کرکے غائب ہونے والی عائشہ ثنا کو بڑا جھٹکا لگ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہری سے فراڈ کرکے غائب ہونے والی اداکارہ وٹی وی ہوسٹ عائشہ ثنا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

خاتون میزبان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک شہری سے 2 کروڑ روپے کی رقم لی اور اس کے بعد روپوش ہوگئیں۔ انہیں یہ رقم فراہم کرنے والے محمد علی معین نامی شہری نے لاہور کے تھانہ ڈیفنس بی میں عائشہ ثنا کے خلاف دھوکہ دہی اور جعلی چیک کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

تھانہ ڈیفنس بی کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود اداکارہ عائشہ ثنا تفتیش میں شامل نہیں ہورہیں جس کی وجہ سے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

مزید :

تفریح -