ہسپتال عملے نے خاتون ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ویڈیو بھی بناتے رہے

ہسپتال عملے نے خاتون ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ویڈیو بھی بناتے رہے
ہسپتال عملے نے خاتون ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ویڈیو بھی بناتے رہے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹائون میں ہسپتال کے ایک عملے نے خاتون سکول ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان نے خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی  بنالی۔

خاتون سکول ٹیچر کی جانب سے ہسپتال عملے کے خلاف کارروائی کیلئے تھانہ کاہنہ میں درخواست دی گئی ہے جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ویلنشیا ٹائون کے ایک ہسپتال میں وہ اپنا چیک اپ کرانے گئی تھی  جس کے دوران ہسپتال کے عملے نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، اس دوران عملے کے ارکان اس کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر بھی بناتے رہے۔

خاتون ٹیچر کی والدہ  کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو بلڈ پریشر کم ہونے پر ہسپتال لائی تھی جہاں عملے نے اس کے ساتھ زیادتی کی، جب ہم نے شور مچایا تو ڈاکٹرز اور عملے کے ارکان نے نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرنے والے لڑکے کو فرار کرادیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -