”پی ٹی آئی بے شک مدست پوری کرے لیکن ۔۔۔“خواجہ آصف نے حیران کن بات کہہ دی

”پی ٹی آئی بے شک مدست پوری کرے لیکن ۔۔۔“خواجہ آصف نے حیران کن بات کہہ دی
”پی ٹی آئی بے شک مدست پوری کرے لیکن ۔۔۔“خواجہ آصف نے حیران کن بات کہہ دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بےشک مدت پوری کرے لیکن نیا بندہ لائیں جو پرفارم کرے، میں نے تجویز دی تھی کہ 4 یا 6 ماہ کیلئے قومی حکومت بنائیں جو مسائل حل کرسکے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بڑی پارٹیوں میں دھڑے ہونا نئی بات نہیں،اختلافات ہوتے رہتے ہیں، میں دھڑے بازی کا خلاف نہیں ہوں، پارٹی میں میرا کوئی دھڑا نہیں، میری سیاست کا محور نواز شریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کا سیاست میں اپنا اپنا مقام ہے،ان کے قائد بھی نوازشریف ہیں، ووٹ کوعزت دو کا نعرہ جمہوریت کی اساس ہے، پچھلے2 سال میں حکومت نےصرف ناکامی دکھائی ہے۔

مزید :

قومی -