” زرتاج گل کو کووڈ 19 کا علم ہونا چاہیے تھا، اگر نہیں تو“شہباز گل کی جانب سے زرتاج گل کی حمایت

” زرتاج گل کو کووڈ 19 کا علم ہونا چاہیے تھا، اگر نہیں تو“شہباز گل کی جانب سے ...
” زرتاج گل کو کووڈ 19 کا علم ہونا چاہیے تھا، اگر نہیں تو“شہباز گل کی جانب سے زرتاج گل کی حمایت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ زرتاج گل وزیر صحت نہیں عام شہری ہیں، زرتاج گل کو کووڈ 19 کا علم ہونا چاہیے تھا، اگر نہیں تو کوئی قیامت نہیں آگئی۔ان کا کہنا تھا کہ اتفاق کرتا ہوں کہ ہمارے ارکان کو ریسرچ کر کے بیان دینے چاہئیں، کورونا پر بعض بیانات اس وقت کی ریسرچ کے مطابق درست تھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پہلے بھی فلو کی قسم تھا آج بھی فلو کی سخت قسم ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی کہی ہوئی بات پہلے بھی درست تھی آج بھی ہے، اندرونِ سندھ و بلوچستان میں کوئی ماسک پہنا نظر نہیں آرہا، سندھ میں لاک ڈاو¿ن کے باوجود زمینی حقائق مختلف کیوں ہیں۔

مزید :

قومی -