کورونا کا خوف اور عید الاضحی کی آمد ،گورنر پنجاب نے اہم بیان دے دیا

کورونا کا خوف اور عید الاضحی کی آمد ،گورنر پنجاب نے اہم بیان دے دیا
کورونا کا خوف اور عید الاضحی کی آمد ،گورنر پنجاب نے اہم بیان دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ کورونا سے بچاو¿ کے لیے عید الاضحیٰ پر جامع اور سخت حکمت عملی لازم ہوچکی ہے، مویشی منڈیاں کورونا وباءمیں خطر ناک اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کورونا کیخلاف تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر کام کرنا ہے، کورونا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ا±نہوں نے کہا کہ اس کے حوالے سے احتیاط میں غفلت اور غیر سنجیدگی تباہی کا باعث ہو گی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنیوالے انسانیت کے دشمن ہیں، غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنیوالے خود اور دوسرں کو کورونا کا شکار کر رہے ہیں۔چوہدری محمد سرور نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے شہید ہونے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو قوم کا سلام بھی پیش کیا۔

مزید :

قومی -