امریکہ میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، کئی ہلاکتیں، دل دہلا دینے والے مناظر

امریکہ میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، کئی ہلاکتیں، دل دہلا دینے والے ...
امریکہ میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، کئی ہلاکتیں، دل دہلا دینے والے مناظر
سورس: Twitter

  

کولمبیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے علاقے گرین ول میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ آئی 65 ہائی وے پر پیش آیا جس میں کئی گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثے کے بعد بعض گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

گرین ول کے علاقے بٹلر کاؤنٹی کے شیرف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کاؤنٹی میں تاریخ میں کبھی بھی اتنا بڑا حادثہ نہیں ہوا۔

مزید :

بین الاقوامی -