صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے نام مبارکبادی خط 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے نام ...
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے نام مبارکبادی خط 

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے نام مبارکبادی خط لکھ دیا ۔

 صدر مملکت نے نو منتخب صدر اور ایرانی عوام کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہاکہ ایرانی عوام نے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے آپکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ایران کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے.صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

مزید :

قومی -