جنوبی کوریا میں اگلے ماہ سے کورونا کے احتیاطی احکامات میں نرمی

جنوبی کوریا میں اگلے ماہ سے کورونا کے احتیاطی احکامات میں نرمی
جنوبی کوریا میں اگلے ماہ سے کورونا کے احتیاطی احکامات میں نرمی

  

کوریا (رضا شاہ) وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ سے دارالحکومت سیول اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں اجتماعات میں اکٹھا ہونے کی تعداد کو چار افراد سے بڑھا کر چھ افراد تک کر دے گی جبکہ جنوبی کوریا کے دوسرے شہروں میں اجتماعات میں شرکت کرنے والوں کی تعداد پر کوئی حد مقرر نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ ریسٹورنٹ، کھانے پینے کی دوسری جگہوں، کیفے اور تفریحی مقامات کو بھی رات 12 بجے تک کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ حکومت نے یکم جولائی سے نافذ کیے جانے والے احکامات کو کورونا کے کیسوں میں کمی سے مشروط کیا ہے۔ تاہم کچھ طبی ماہرین کا خیال ہے کہ احکامات پر نرمی اس وقت کی جائے جب کم ازکم 70 فیصد آبادی ویکسین لگوا چکی ہو کیونکہ کچھ لوگ احکامات میں نرمی سے یہ بھی سمجھ سکتے ہیں کہ حالات معمول پر آگئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -