شہریوں کی املاک‘جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں، سی سی پی او

 شہریوں کی املاک‘جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں، سی سی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر  نے تھانہ مسلم ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا سربراہ لاہور پولیس نے فرنٹ ڈیسک پر سائلین کی زیر التوا درخواستوں کا جائزہ لیا اور درخواستوں پر بروقت کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او مسلم ٹاؤن ساجد محمود کی  کی سرزنش کی۔ غلام محمود نے ریکارڈ رجسٹر چیک کئے ناقص صفائی ستھرائی پر ایس ایچ او ساجد محمود جبکہ  فرائض میں عدم دلچسپی اور غفلت برتنے پر انچارج انویسٹی گیشن محمد فیاض کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات صادر کئے۔سی سی پی او لاہور نے متعلقہ پولیس افسران سے کرائم کی شرح اور بیٹ سسٹم بارے بھی استفسارکیا  غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ تھانہ آنے والے شہریوں اور سائلین کو اللہ کا مہمان سمجھا جائے  تھانوں میں آنے والے سائلوں کو مایوس اور ناامید نہ ہونے دیا جائے۔  غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پولیس شہریوں کے تحفظ اور مدد کیلئے ہمہ وقت موجود رہے انہوں نے کہا کہ ہم تحفظ شہریوں کی املاک اور جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں تاکہ شہری اپنے گھروں میں پرسکون نیند سوئیں۔

مزید :

علاقائی -