گجرات: اراضی تنازع پر دو متحارب گروپوں میں فائرنگ، راہگیر جاں بحق

  گجرات: اراضی تنازع پر دو متحارب گروپوں میں فائرنگ، راہگیر جاں بحق

  

گجرات(بیورورپورٹ)جلالپور جٹاں کے علاقے میں اراضی کے تنازعہ پر دو متحارب گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں راہگیر گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا تفصیل کے مطابق جلالپو رجٹاں کے علاقے میں پرانی سبزی منڈی جلالپو رجٹاں ٹو کھاریاں روڈ پر دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جسکے نتیجے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر دی موقع سے گزرنے والا 38سالہ نثار ولدعبد الرزاق فائرنگ کی زد میں آ گیا گردن میں گولیاں لگنے سے دم توڑ گیا ریسکیو 1122اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا  ۔

مزید :

علاقائی -