سندر، نامعلوم وجوہات کی بناء پر 3 بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی

سندر، نامعلوم وجوہات کی بناء پر 3 بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) سندر کے علاقے میں 3بچوں کے باپ  نے بھانجھے کی شادی کے موقع پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کر لیتفصیلات کے مطابق لوہاراں والا کھو کا رہائشی 36سالہ تین بچوں کا باپ شوکت بیوی بچوں کے ہمراہ سندر کے علاقے میں شادی میں شرکت کے لیے گیا ہوا تھا جہاں اس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی گولیاں کھا لیں  جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی  جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -