کاہنہ، نامعلوم افراد نے گھر کے باہر کھڑے شخص کوفائرنگ کر کے قتل کر ڈالا

کاہنہ، نامعلوم افراد نے گھر کے باہر کھڑے شخص کوفائرنگ کر کے قتل کر ڈالا

  

 کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری قتل،مقتول ارسلان کو گھرکے باہرفائرنگ کرکے قتل کیاگیا پولیس نے نعش  پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق کاہنہ کا رہائشی ارسلان گھر کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر کے جس کے نتیجے میں ارسلان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر  کاہنہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے  نعش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔

مزید :

علاقائی -