سسرالیوں کی جانب سے جلائی جانیوالی خاتون دم توڑ گئی

سسرالیوں کی جانب سے جلائی جانیوالی خاتون دم توڑ گئی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ کی رہائشی 3بچوں  کی ماں گڑیا بی بی اکثر سسرالیوں کے تشدد کے کا شکار رہتی تھی جبکہ گڑیا بی بی کا شوہر شہزاد نشے کا عادی تھا دو روز قبل گڑیا بی بی کے سسرال والوں ا ور اس کے شوہر نے پہلے گڑیا بھی کو مل کر مارا پیٹا بعد ازاں شوہر شہزاد نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر گڑیا بی بی پر پٹرول چھڑک دیا اور آگ لگا دیافسوسناک واقعہ کے بعداہل علاقہ نے شدید زخمی حالت میں خاتون کو 1122 کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کر دیا تھا تاہم گڑیا بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روزدم توڑ گئی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گڑیا بی بی کو شدید تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا اور ان کاجسم مکمل طور پر جل چکا تھا۔ دوسری جانب  ہربنس پورہ پولیس نے مقتولہ کے بھائی سلیم کی مدعیت میں شوہر شہزاد اور ساتھی اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا

مزید :

علاقائی -