لاہور پولیس شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، ساجد کیانی

 لاہور پولیس شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، ساجد کیانی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں کریکٹر سرٹیفکیٹ، تجدید لائسنس و دیگر سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جارہی ہیں ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے موبائل پولیس خدمت مرکز کے رواں ہفتے کے شیڈول سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بروزپیرڈیفنس سی،منگل لدھرہئیر، بدھ پیراگون سٹی برکی،جمعرات کھوکھر روڈ بادامی باغ،جمعہ ٹرک اڈاراوی روڈجبکہ بروز ہفتہ شاہدرہ پنڈ فرائض سرانجام دیگا شہری کریکٹر سرٹیفکیٹ، پرائیویٹ ملازم کی رجسٹریشن، تجدید لائسنس و دیگر سہولیات کے حصول کیلئے ضروری دستاویزات ہمراہ لائیں موبائل پولیس خدمت مرکز درج بالا مقامات پر دفتری اوقات میں دستیاب ہوگا۔ 

مزید :

علاقائی -