پولیس فورس کی کورونا ویکسی نیشن کا جاری عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے: آئی جی 

پولیس فورس کی کورونا ویکسی نیشن کا جاری عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے: آئی جی 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، انعام غنی نے کہا ہے کہ کورونا وبا ء کے دوران پنجاب پولیس عوام کی جان وما ل کے تحفظ کیلئے فرنٹ لائن ورکر کے طور پر اپنے فرائض ادا کر رہی ہے اور فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران پولیس فورس کے متعدد افسران واہلکار کورونا وباء سے جام شہادت نوش کر چکے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس فورس کی کورونا ویکسی نیشن کا جاری عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ پولیس فورس اس موذی وباء سے محفوظ رہ کر عوام کی خدمت اور حفاظت کے فرائض سر انجام دیتی رہے  انہوں نے مزیدکہاکہ سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں ماتحت فورس کی ویکسی نیشن مکمل کروائیں اور اس حوالے سے رپورٹس بھی سنٹرل پولیس آفس  باقاعدگی سے بھجوائی جائیں ڈی آئی جی ویلفیئر آغا محمد یوسف نے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ اب تک 50سے 60 برس کے 19218 افسران واہلکاروں کو جبکہ40 سے 50 برس کے 24068 افسران واہلکاروں کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی  انہوں نے مزیدبتایا کہ تیس سے چالیس برس کی کیٹیگری کے افسران و اہلکاروں کی کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی تیزی جاری ہے اور اب تک 30 سے 40 برس کے 41541 افسران واہلکاروں کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی  جبکہ مجموعی طور پر تیس برس سے زائد العمر 84827 افسران واہلکاروں کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے اور باقی رہ جانے والی فورس اور سٹاف کی ویکسی نیشن کا عمل بھی بلا تعطل جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع میں ضلعی پولیس کے علاوہ پنجاب کانسٹیبلری، انویسٹی گیشن پنجاب، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ٹریفک، ایس پی یو، پی ایچ پی سمیت دیگر فیلڈ فارمیشنزمیں بھی افسران واہلکاروں کو کورونا ویکسی نیشن لگائی جا رہی ہے آئی جی پنجاب نے تاکید کی کہ تمام افسران و اہلکار دوران ڈیوٹی کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں۔

 انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس افسران و اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کی صحت اور زندگی محکمہ پولیس کی انتہائی اہم ہے کیونکہ ہم صحت مند رہ کر ہی بہتر طریقے سے عوام کی خدمت اور حفاظت کی ذمہ داری زیادہ بہتر انداز میں ادا کر سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -