یورو فٹبال کپ، دفاعی چیپمئن پر تگال کو جرمنی کے ہاتھوں شکست 

  یورو فٹبال کپ، دفاعی چیپمئن پر تگال کو جرمنی کے ہاتھوں شکست 

  

 میونخ(اے پی پی):یورپین  فٹ بال چیمپئن شپ میں جرمنی نے پرتگال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-4 سے شکست دے دی۔ ہنگری، فرانس اور سپین پولینڈ کا میچ برابر رہا۔ یوئیفا کے زیر اہتمام یورپین   چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ فٹ بال ارینا میونخ میں کھیلے گئے گروپ ایف کے اہم میچ میں جرمنی نے دفاعی چیمپئن پرتگال کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ پرتگال کے دفاعی کھلاڑیوں روبین دیاز اور گریرو نے دو اون گول کرکے جرمنی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔جرمنی کی جانب سے ہورٹز اور گوزین نے ایک، ایک گول کیا۔ پسکاس ارینا، بخاریسٹ میں ہنگری اور فرانس کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ اسی طرح لاکارتوجا سٹیڈیم، سیول میں سپین اور پولینڈ کا میچ بھی 1-1 گول سے برابر رہا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -