آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا

    آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سوات (این این آئی) چوتھا ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا، یہ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ جولائی میں گراسی فٹ بال گراؤنڈ سوات میں کھیلا جائے گا، گذشتہ روز ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائز محمد ایاز خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں اور ٹورنامنٹ میں صوبے بھر سے مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی اورٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر پی ایف ایف رولز کے مطابق کھیلا جائیگا۔
 جس کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا، یہ ٹورنامنٹ ینگ مین فٹ بال کلب سوات کے زیراہتمام اور دوحا پراپرٹی اسلام آباد کے تعاون سے کھیلا جائے گا۔