اینڈرے روبلوف اے ٹی پی ہال اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

    اینڈرے روبلوف اے ٹی پی ہال اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

  

فرینکفرٹ(اے پی پی):اینڈرے روبلوف اور یوگو ہمبرٹ نے ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل میں روبلوف نے نکولوز بیسلاشویلی جبکہ یوگو ہمبرٹ نے فیلکس اوجر کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جرمنی میں جاری ہے پہلے سیمی فائنل میں روس کے اینڈرے روبلوف نے جارجیا کے نکولوز بیسلاشویلی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-6، 6-3 اور 3-6 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے یوگو ہمبرٹ نے کینیڈا کے فیلکس اوجر کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-3 اور 6-7 سے کامیابی حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -