پی ایس ایل6، بابر اعظم501 رنز بناکر نمبر ون بیٹسمین بن گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) کراچی کنگز کے بیٹسمین بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا بابر اعظم نے سپر لیگ کے کسی بھی ایڈیشن کے دوران صرف ایک سیزن میں پانچ سو رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سپر لیگ میں مجموعی طور پر دو ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں بابر اعظم نے کوئٹہ کے خلاف میچ میں 23 رنز بنائے اس طرح پی ایس ایل6 میں ان کے رنز کی تعداد501 ہوگئی ہے جبکہ کامران اکمل اس دوڑ میں دوسرے نمبر پر ہیں جنہو ں نے اب تک پی ایس ایل میں مجموعی طور پر1763 رنز بنائے ہیں۔