پی ایس ایل6، عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھونگا، دھانی

  پی ایس ایل6، عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھونگا، دھانی

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی نے کہا کہ ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کی بہت خوشی ہے اور امید ہے کہ اگلے میچوں میں بھی اسی طرح سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کروں گا او ر ٹیم کی جیت میں اہم کرداررہے گا مزید کہا کہ شائقین کی جانب سے جس طرح سے میری بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اس سے میری کارکردگی مزید بہتر ہوگی کرکٹ میرا جنون ہے اور پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلنا میرے لئے باعث فخر ہے مزید کہا کہ ایونٹ میں سینئرز کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کربہت سیکھنے کو ملا ہے۔

جو مستقبل میں میرے کام آئے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -