پلے آف مرحلے میں رسائی نہ ہونے پر افسوس ہے، فخر زمان

  پلے آف مرحلے میں رسائی نہ ہونے پر افسوس ہے، فخر زمان

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے بیٹسمین فخر زمان نے کہا کہ ایونٹ سے باہر ہونے کا بہت دکھ ہے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کی اور یقین تھا کہ ٹیم فائنل تک ضرور رسائی حاصل کرے گی مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا حالانکہ ٹیم نے مجموعی طور پر بہترین کھیل کا مظاہر ہ کیا مگر آخری میچز میں شکست کے باعث ایونٹ سے باہر ہونا پڑا مگر اس کے باوجود حوصلہ بلند ہیں اور مستقبل میں مزید محنت سے میدان میں اتریں گے کہا کہ ٹیم کے ہر کھلاڑی نے  اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کی۔

کپتان سہیل اختر نے بھی بہترین انداز سے ٹیم کی کپتانی کے فرائض سر انجام دئیے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -