ماخور چیمپئنز لیگ 25جون سے گوجرانوالہ میں شروع ہوگی

    ماخور چیمپئنز لیگ 25جون سے گوجرانوالہ میں شروع ہوگی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)مارخور چیمپئنز لیگ 25جون سے جناح اسٹیڈیم گوجرنوالہ میں شروع ہوگی، فاتح ٹیم کو 30لاکھ روپے انعام دیا جائے گا  لیگ کے چیئرمین سیف اللہ عباسی نے چیف ایگزیکٹو محمد خلیل اور ڈائریکٹر عبدالرحمان کے ہمراہ لیگ کی تاریخوں کا اعلان کیا،چیف ایگزیکٹو محمد خلیل نے بتایا کہ مارخور چیمپئنز لیگ میں ملک بھر سے کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں، جناح اسٹیڈیم گوجرنوالہ میں میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ڈائریکٹر عبدالرحمان نے بتایا کہ فاتح ٹیم کو 30 جبکہ رنر اپ کو 10 لاکھ روپے انعام ملے گا۔

مارخور چیمپئنزلیگ کے ڈراز کا اعلان اگلے دو روز میں کر دیا جائے گا، منتظمین پر امید ہیں لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جسے ٹریننگ کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -