دورہ انگلینڈ، سکواڈ نے ہوٹل آئسولیشن کیلئے رپورٹ کر دی 

دورہ انگلینڈ، سکواڈ نے ہوٹل آئسولیشن کیلئے رپورٹ کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے پاکستان میں موجود ارکان نے  ہوٹل آئسولیشن کے لیے رپورٹ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ارکان نے اتوار کو ہوٹل آئسولیشن کے لیے رپورٹ کر دیا، رپورٹ کرنے والوں میں پاکستان میں موجود اسکواڈ میں شامل 9اسپورٹ اسٹاف کے ارکان اور 3کرکٹرز شامل ہیں۔اسپورٹ اسٹاف میں مصباح الحق، یونس خان، وقار یونس، کلف ڈیکن، عبدالمجید، شاہد اسلم، ابراہیم بادیس،ڈاکٹر ریاض احمد اور یاسر ملک شامل ہیں جبکہ کرکٹرز میں حارث سہیل، سعود شکیل اور عبداللہ شفیق بھی رپورٹ کرنے والوں میں شامل ہیں۔اسکواڈ کے ارکان 25جون کی صبح خصوصی طیارے سے ابوظہبی روانہ ہوں گے، ابوظہبی سے24ارکان خصوصی طیارے پر سوار ہوں گے جس کے بعد پاکستان ٹیم 25جون کو ہی برمنگھم پہنچے گی۔پاکستان اسکواڈ ڈربی میں تین روز کی روم آئسولیشن مکمل کرے گا پھر ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔
۔قومی اسکواڈ 6جولائی کو کارڈف پہنچے گا پہلا ون ڈے 8جولائی کو ہوگا۔