لالی وڈ کے فنکاروں نے بھی  باڈی بلڈنگ شروع کر دی!

لالی وڈ کے فنکاروں نے بھی  باڈی بلڈنگ شروع کر دی!

  

حسن عباس زیدی

بالی ووڈ کے فنکاروں کی طرح لالی ووڈ کے فنکاروں کو بھی باڈی بلڈنگ کا جنون ہوگیا ہے ان دنوں کئی فنکار جم میں ورزش کرتے ہوئے پائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بھی اپنی باڈی فٹسن پر دھیان دینا شروع کیا ہے۔ہمارے فنکاروں نے بھی جسمانی طور پر پرکشش دکھائی دینے کے لئے جم جوائن کرلئے ہیں۔ اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ کئی فنکار ان دنوں اپنے جسم کو سڈول اور پرکشش بنانے کے لئے جم میں ورزش کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی باڈی فٹنس کی تصاویر شئیر کررہے ہیں۔ ان فنکاروں میں معمر رانا، دانش تیمور، شہروز سبزواری، فیروز خان، علی ظفر، عمران عباس، عمیر جسوال، نور حسن، محب مرزا، جنید خان، آغا علی، فصیل قریشی و دیگر شامل ہیں۔ باڈی فٹنس کے ساتھ ساتھ پاکستان فلم انڈسٹری اور ڈرامہ انڈسٹری کے فنکاروں سمیت کچھ ٹی وی ہوسٹ بھی بڑے کاسمیٹک سرجن کے ہاں بھی آتے جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔جہاں وہ اپنی رنگت کو نکھارنے کے لئے جاتے ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ بہت سے ایسے فنکار جو اپنی رنگت کی وجہ سے پریشان ہیں ان دنوں شہر کے مختلف کاسمیٹک سرجن کے پاس رنگ گورا کرنے کے لئے مختلف ادویات اور انجکشن کے کورسز کررہے ہیں۔باڈی فٹنس کے جنون میں مبتلا فنکاروں کے بارے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے فنکار نقل تو کرتے ہیں لیکن کسی بھی کام کو تسلسل کے ساتھ انجام نہیں دیتے اسی لئے ہمارے فنکاروں کو وہ شہرت نہیں مل سکی جو پڑوسی ملک کے فنکاروں کے حصے میں آئی ہے۔لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاش ہمارے فنکار بھی پیشہ وارانہ سوچ کے حامل ہوجائیں اور اپنے کام پروفیشنل انداز میں انجام دینا شروع کردیں۔ہمارے فنکاروں کے ساتھ کہیں ایسا نہ کہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -