سلیکٹڈ حکومت کا نام بک آف گینزمیں درج  ہو نا چاہیے، شہباز گجر

سلیکٹڈ حکومت کا نام بک آف گینزمیں درج  ہو نا چاہیے، شہباز گجر

  

لاہور(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے بجٹ پیش کر نے سے قبل اسمبلی سے 12عدد بلز چند گھنٹوں میں پاس کراکے قانون سازی کے میدان میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس وجہ سے موجودہ سلیکٹڈ حکومت کا نام بک آف گینزمیں درج  ہو نا چاہیے۔ حکمرانوں کا یہ اقدام نہایت قابل مذمت ہے مذکورہ پاس شدہ بلز میں الیکشن اصلاحات کا بل بھی ہے جس میں الیکشن رولز کے حوالہ سے الیکشن کمیشن آف پا کستان کے اختیارات  کم کر دیے گئے۔ اس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شدید اعتراضات و سوالات اٹھائے سپریم کورٹ آف پاکستان اس کا ازخود نوٹس لے۔

 اس قسم کے اقدامات آئندہ الیکشن میں وسیع پیمانے پر ٹیکنیکل دھاندلی کر نے کی واضح نشان دہی کر تے ہیں۔ اپوزیشن کی طرف سے اس تکلیف دہ صورتحال پر اے پی سی بلا نے کا فیصلہ قابل تحسین اقدام ہے۔ حکمرانوں کو  آئین اور قانون کے منافی قانون سازی سے باز رکھنا انتہائی ضروری ہے  تمام سیاسی قوتوں کو مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -