پی ڈی ایم حکومت کی بجائے خود اپوز یشن کیلئے در سر بن چکی ہے، ڈاکٹر شاہد صدیق

پی ڈی ایم حکومت کی بجائے خود اپوز یشن کیلئے در سر بن چکی ہے، ڈاکٹر شاہد صدیق

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی بجائے خود اپوز یشن کیلئے در سر بن چکی ہے،پاکستان میں واحد وزیراعظم عمران خان ایسی قومی شخصیت ہیں جو پاکستان کی عوام کیلئے امید کی کرن ہیں،کرپشن کے خاتمہ کی حکومتی کوششیں کرپٹ سیاستدانوں کو برداشت نہیں ہورہیں۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ 

انہو ں نے مزید کہاکہ بدحالی کا خاتمہ اور عوامی خوشحالی یقینی بنانا پی ٹی آئی کا دیرینہ وعدہ ہے جس کی تکمیل کی خاطر ہر سطح پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور حکومت عوامی فلاح و بہبود کی خاطر لاتعداد منصوبے شروع کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستان نے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے خوشحال اور مستحکم پاکستان ہی وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے۔ انہو ں نے کہاکہ جتنا نقصان نواز شریف اور شہباز شر یف نے پنجاب کو پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا، مسلم لیگ (ن) کے تمام منصو بے مصنوعی اور صر ف اپنے نام کی تختیاں لگانے والے ثا بت ہورہے ہیں پی ٹی آئی حکومت ملک اور قوم کی حقیقی تر قی کیلئے مصنوعی نہیں حقیقی منصو بو ں کی تکمیل کیلئے کام کررہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -