موجودہ حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا،عدنان ہنجرا

موجودہ حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا،عدنان ہنجرا

  

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن لاھور چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت  نے 3 سال میں پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا۔ ہے اور پاکستان ترقی اور خوشحالی میں 20سال پیچھے چلا گیا ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اس لیے پاکستان کی عوام نے حکومت کو مسترد کر دیا ہے وہ  جان چکے ہیں کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے تو وہ صرف پاکستان مسلم لیگ ن ہے۔

 انشاللہ 2023 میں عوام مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواے گے جس سے ترقی کا نیا سفر شروع ھو گا اور پاکستان خوشحال ھو گا عوام کو معلوم ہے کہ حکمرانوں نے تمام جھوٹے وعدے کہے جو جھوٹ کا پلندہ اور کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں حکومت اپنی عوامی مقبولیت کھو چکی ہے جس کا اندازہ ان کو بلدیاتی انتخابات میں ہو جائے گا مگر حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں اس لے عوامی مسائل حل کرنا مشکل ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -