والدین کی خدمت کامیابی کی ضمانت ہے،علامہ مجاہد عبدالرسول

  والدین کی خدمت کامیابی کی ضمانت ہے،علامہ مجاہد عبدالرسول

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ والدین کی خدمت اور احترام دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ماں جنت ہے تو والد اسکا دروازہ ہے، والد کی قدر ان یتیم بچوں سے پوچھیں جن کے سر پر باپ کا سایہ نہیں،والد ین اولاد کیلئے سایہ شفقت ہیں، باپ کا نافرمان دنیا و آخرت میں رسوا ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہو ں نے معرو ف مذہبی و تاجر رہنما حاجی غلام محی الد ین کے د فتر میں عظمت والد ین تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر ڈاکٹر مفتی محمد کریم، مفتی شفا قت علی ہمدمی، مو لانا قاری ظہور، قار ی غضنفر سلطا نی،مو لانا شیرمحمد مجتبا ئی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہو ں نے کہاکہ باپ وہ ہستی ہے جس کے دم سے گھرانہ قائم رہتا ہے اور اولاد محفوظ رہتی ہے، ایک ایسی ہستی جو اولاد کے لیے سب کچھ لٹا کر بھی خوش رہتی ہے،ماتھے پر شکن نہیں لاتی وہ والد ین ہیں۔

 انہو ں نے کہاکہ والد ین دنیا کی وہ عظیم ترین ہستی ہیں جو اپنے بچوں کی بہترین پرورش اور ان کی راحت کے لئے ہمہ وقت کوششوں، کاوشوں اور مشقتوں میں مصروف عمل رہ کر زندگی گزارتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر جان تک کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے لہٰذا والد ین کی قدر کی جائے جن کے والد ین دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں ان کی مغفر ت کیلئے والد نیک کا م کرے تاکہ ان کا ثبو ب اس کے والد ین تک پہنچے اور جن کے والد ین رندہ ہیں ان وہ قدر کر یں اور ان کی خد مت کر کے اللہ کی خو شنودی حا صل کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -