فلور یڈ ا، ڈرائیور نے ٹرک لوگوں پر چڑھا دیا، 1شخص ہلاک، 2زخمی، ایر زونا میں ٹرک نے 9سائیکل سواروں کو روند ڈالا

فلور یڈ ا، ڈرائیور نے ٹرک لوگوں پر چڑھا دیا، 1شخص ہلاک، 2زخمی، ایر زونا میں ...

  

واشنگٹن(آئی این  پی) امریکا کی ریاست فلوریڈا میں پریڈ کے دوران ایک شخص نے پک اپ ٹرک لوگوں پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں پریڈ میں موجود 1 شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کی پولیس نے واقعے کے ذمے دار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا،ہلاک شخص کی لاش اور زخمی افراد کوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حکام کا کہناہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا یہ حادثہ تھا یا ڈرائیور نے جان بوجھ کر ٹرک لوگوں پر چڑھایا۔ادھر امریکی ریاست ایری زونا میں ٹرک ڈرائیور نے ٹکر مار کرریس میں شریک 9سائیکل سواروں کو زخمی کر دیا،ریاست ایری زونا کے ہائی وے پر 35سالہ ٹرک ڈرائیور نے ریس میں شریک سائیکل سواروں کو روند ڈالا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا، چار کی حالت تشویش ناک ہے۔ اتوار کو تفصیلات کے مطابق پولیس نے بھاگتے ہوئے ڈرائیور کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، سکیورٹی اہلکاروں نے موقعہ سے شواہد جمع کئے، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

امریکہ حادثے

مزید :

صفحہ آخر -