بہاولنگر میں 3بھائی کنوئیں کی کھدائی کے دوران دیوار گرنے سے جاں بحق

      بہاولنگر میں 3بھائی کنوئیں کی کھدائی کے دوران دیوار گرنے سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   بہاولنگر(این این آئی)نواحی گاؤں چک 138مراد میں تین سگے بھائی کنوئیں کی کھدائی کے دوران مٹی کی دیوار گرنے سے دب کرجاں بحق ہوگئے،پانچ مزدور کنوئیں کی کھدائی کر رہے رہے کہ مٹی کی دیوار گرنے سے دب گئے۔حادثہ میں 3 سگے بھائی جاں بحق جبکہ شدید 2 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 20 سالہ منیر احمد 23 سالہ محمد شکیل اور 27 سالہ دستگیر  شامل ہیں۔ زخمیوں میں محمد اکبر 45 سال اور اجمل شامل ہیں۔دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث بہاولپور ریفر کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 5 افراد کنوئیں کی کھدائی کررہے تھے کہ اچانک دیواریں اوپر سے گر گئیں جس سے تین سگے بھائی مٹی کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو زخمی ہیں۔
بہاولنگر بھائی 

مزید :

صفحہ آخر -